علماء کا قتل، کراچی آپریشن سوالیہ نشان بن چکا، معراج الہدیٰ

Karachi Search Operation

Karachi Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف جاری سرچ آپریشن کو ایک سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، رینجرز، پولیس اہلکاروں اور نامور وجید علماء سمیت تین ہزار سے زائد عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں امن محض اعلان اور صرف موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے نہیں بلکہ عدلیہ اورکل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عملی اقدامات کے ذریعے ہی قائم کیا جاسکتا ہے۔ حکومت سیاسی مفاہمت اور سیاسی بلیک میلنگ کے بجائے عدالتی احکامات کے مطابق عمل کرے۔