سیاسی جماعتیں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی عزت کریں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) شرجیل میمن نے کہاہے سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری پاکستانی شہری ہیں، پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے۔

کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہ نما ہیں، بھٹو خاندان نے جمہوریت اور عوام کے لیے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پاکستانی شہری ہیں، پاکستان میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ فرض ہے۔

کہ وہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی عزت کریں، غلط بات کا جواب غلط زبان سے نہیں دینا چاہتے، سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ کے غیرت مند عوام صوبے کی تقسیم کو قبول نہیں کریں گے، کچھ لوگوں کو سندھ کے عوام کی محبت پسند نہیں ہے۔