اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج ریاستی ادارہ ہے، انتظامی اقدامات کے وقت تاثر ملنا چاہیے کہ ریاستی ادارے حکومت کی پشت پر ہیں، اسلام آباد میں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ تاثر ملک کے لیے تباہ کن ہے کہ کوئی ریاستی ادارہ حکومت کے خلاف کھڑا ہوجائے، موجودہ حالات میں فوج کے وضاحتی بیان سے ابہام دور ہونے میں مدد ملی، فوج ریاست کا ارادہ ہے۔ چونکہ انتظامی اختیار حکومت کے پاس ہوتا ہے۔
اس لیے انتظامی اقدامات کے وقت تاثر ملنا چاہیے کہ ریاستی ادارے حکومت کی پشت پر ہیں، ملک اس وقت بہت سے بحرانوں سے گزرہا ہے، دھرنوں کی وجہ سے پورا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور ملک کی بدنامی ہورہی ہے، اتنا نقصان ملک کو کرپشن نے نہیں پہنچایا جتنا دھرنوں نے پہنچایا ہے۔