لاہور (جیوڈیسک) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ 80 فیصد ڈینگی لاروا روم کولرز سے رپورٹ ہورہاہے، عوام ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے روم کولرز خشک کردیں۔
انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران سے کہا کہ ہائی سکولوں اور کالجوں کے طلبا کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی اور کمیونٹی موبلائزیشن کے لیے سوشل ورک دینے کا پروگرام وضع کیا جائے۔