موٹر سائیکل چوری کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Theft

Theft

کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی گارڈن کی پولیس نے گلبہار کے علاقے لیاقت چوک پر کارروائی کرتے ہوئے۔

ایک ملزم ظہیر عرف پیالہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لی جبکہ اس کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک کلاشنکوف اور 4 دستی بم بھی برآمد کرلیے۔

ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش آصف پولیس والے، ڈاکٹر غضنفر علی، حیدر عباس اور حسن گلگتی کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم سے عباس کمیلی کے بیٹے کی ہلاکت کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے ، سی آئی ڈی نے دوسری کارروائی میں گلستان جو ہر بھٹائی آباد سے رضوان کو گرفتار کیا ، ملزم نے 2013 میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے دفتر پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ تیسری کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکل برآمد کی، ایس پی نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بغدادی پولیس نے جوڑیا بازار کھجور چوک کے قریب سے پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے ایک ملزم زاکر بلوچ ولد قادر بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا پولیس کو پولیس کی حراست میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پیر آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 پوسٹ آفس کے قریب سے ایک ملزم اکبر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی، ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری ڈی ایس پی الطاف حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ نیو کراچی سیکٹر 5 /E میں کارروائی کے بعد ملزم بلال کو گرفتار کر لیاْ