تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکن آپس میں لڑ پڑے، عمران خان لڑائی ختم کرنے کا کہتے رہ گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکن آپس میں لڑ پڑے ، مارکٹائی میں ایک ورکر کا سر پھٹ گیا ، عمران خان ، کنیٹنر سے ورکروں کو لڑائی ختم کرنے کا کہتے رہ گئے۔

فرسودہ نظام سے لڑنے کیلئے جمع ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔ عمران خان کی موجودگی میں دھرنے کی جگہ میدان جنگ بن گئی۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور گھونسوں ، لاتوں کا بھرپور استعمال کیا ، لڑائی میں ایک کارکن کا سر پھٹ گیا۔

کارکنوں کو لڑتے دیکھ کر کپتان کو مائیک سنبھالنا پڑ گیا لیکن جب کارکن باز نہ آئے تو انہیں کہنا پڑ گیا کہ ایک طرف پنجاب پولیس تمہیں مار رہی ہے اور تم خود بھی آپس میں لڑ رہے ہو۔ عمران خان کی مداخلت کے بعد کارکنوں نے جھگڑا ختم کر دیا۔ ایک روز پہلے تحریک انصاف کے کارکن لاہور دھرنے میں بھی لڑ پڑے تھے۔