ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ڈانس کرنے کے موقع پر ہوسکتا ہے کہ پروفیشنل ہوں مگر جب معاملہ آئے پرفارمنس کا تو اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ریہرسل بہت ضروری ہے۔
مادھوری ان دنوں فلمساز کرن جوہر اور کوریوگرافر ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا کے ساتھ ڈانس ریالٹی شو ’’جھلک دکھلا جا ‘‘ میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اگر مقابلے میں حصہ لینے والے جیت کا جذبہ لے کر آتے ہیں اور اس ریالٹی شو کے فائنل میں آنے والوں کے ساتھ مادھوری کو بطور جج اپنی حدود کو ایک طرف رکھتے ہوئے پرفارمنس بھی دینا ہوگی۔
ایسا دکھانے کے لیے مادھوری ان دنوں خود بھی ڈانس کی سخت ریہرسل جاری رکھے ہوئے ہیں، اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’جھلک دکھلا جا کے فینالی کے لیے تمام حدود کو ایک طرف رکھتے ہوئے وہ بھی کچھ کر دکھائیں گی‘ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔
کلرز پر ہفتے کے دن آن ایئر ہونے والے ریالٹی شو کے فینالی میں اشیش شرما‘ کرن ٹکر‘ مونی رائے اور کشتی موہن ٹرافی جیتنے کے امیدوار ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا ٹویٹر پر 47 سالہ اداکارہ کے اب تک چاہنے والوں کی تعداد 3 ملین (30 لاکھ ) ہوگئی ہے۔