افغانستان میں امریکی مشن اگلے 3 ماہ میں مکمل ہو جائیگا؛ اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی مشن ذمہ دارانہ انداز میں ختم ہو کر اگلے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ فلوریڈا میں میک ڈیل ایئر بیس پر نئے آنے والے امریکی فوجیوں سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا۔

کہ امریکی فورسز کی وجہ سے اسامہ بن لادن کا خاتمہ ہوا اور پاکستان اور افغانستان سے القاعدہ کی اہم قیادت منطقی انجام تک پہنچی، افغانستان میں امریکی جنگ ذمہ دارانہ انداز میں ختم ہو گی اور اگلے 3 ماہ میں افغانستان میں امریکی جنگی مشن اختتام پذیر ہو جائے گا۔

شام و عراق میں برسر پیکار داعش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ داعش جیسی تنظیم کے خلاف اگر کارروائی نہ کی گئی تو یہ امریکا کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ثابت ہو گی تاہم انہوں نے ایک بار پھر عراق میں کسی زمینی کارروائی کے امکان کو مسترد کیا۔