مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے 2 کشمیری شہید

Kashmir

Kashmir

نئی دہلی (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا۔ سیلابی پانی میں ڈوبے سری نگر میں 13 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جس سے سیلاب سے متاثرہ سری نگر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی، امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلیے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، حریت رہنمائوں نے عالمی برادری سے ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔

آن لائن کے مطابق بھارتی فوجیوںنے دونوں نوجوانوں کو پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کیے گئے نوجوان عسکریت پسند مجاہدین تھے اور انھیں فوجیوں نے مقابلے کے دوران قتل کیا۔ اے پی پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںامدادی کارکنوں نے سری نگر کے علاقے جواہر نگر میں ایک مکان میں 13 لاشیں دیکھی ہیں۔

ایک امدادی کارکن عبدالحمیدنے 2 لاشیں گوگجی باغ میں سیلابی پانی سے باہر نکالنے کے بعد بتایا کہ مکان سیلاب کی وجہ سے منہدم ہو گیا تھا جس میں 3 بچوں اور 2 معمر افراد سمیت 13 لاشیں موجود ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنمائوں۔

نے ایک بار پھر اقوام متحدہ، عالمی برادری اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کی مدد کیلیے آگے آئیں۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق بانڈی پورہ، بارامولہ اور کپواڑہ کے اضلاع میںڈھائی لاکھ سے زائد آبادی کے 150 دیہات سیلاب سے بری طرح متاثرہوئے ہیں۔