پیر محل کی خبریں 17/9/2014

لڑائی اور سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات

پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی اور سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں شاہد ولد تاج ساکن بابا نکے شاہ ، بشیر احمد ولد ریاض حسین، شازیہ پروین زوجہ غلام شبیر ساکنان چک 678/19گ ب زخمی ہوگئے سڑک کے حادثات میں ذاکر آباد کارہائشی محمد عامر ولد احمد علی ، چک نمبر330گ ب کا ظہیر احمد ولد سردار ، چک نمبر309گ ب کا عظیم شبیر ولد شبیر چک نمبر310گ ب کا نذرخاں ولد صاحب خاں چک نمبر343گ ب کا وقاص ارشد ولد محمد ارشد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امدا ددی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحصیل کونسل کے افسران کی ملی بھگت 22لاکھ روپے سے پیرمحل ماڈل بازار کی کوڑے کرکٹ
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل کونسل کے افسران کی ملی بھگت 22لاکھ روپے سے پیرمحل ماڈل بازار کی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر ناقص تعمیر بند22لاکھ روپے خوردبرد ہونے کا خدشہ شہریوں کا شدید احتجاج 22لاکھ روپے ٹھیکیدار اور تحصیل کونسل کمالیہ کے اہلکاروں کی غفلت کی نذر فی الفور کوڑا کرکٹ اٹھاکر ماڈل بازار کی تعمیر کروائی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل لاری اڈا کے عقب میں 22لاکھ 40ہزار روپے سے ماڈل بازار کی تعمیر کا ٹینڈر ہوا جس میں وسیع عریض ماڈل بازار اور چاردیواری کی تعمیر 16لاکھ 40ہزا رروپے جبکہ شیڈ کی تعمیر پانچ لاکھ روپے کافنڈ مختص کیا گیا ماڈل بازار جس جگہ تعمیر کیا جارہا ہے وہاں پر دس سے بارہ فٹ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر موجود ہے جس کو اٹھاکر نئے سرے سے مٹی ڈال کر ماڈل بازار کی تعمیر کی جانی تھی ٹھیکیدار نے ایس ڈی او اسلم بھٹی کی ملی بھگت سے کوڑا کرکٹ اٹھاکر بھرتی کرنے کی بجائے مٹی کی چندٹرالیاں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر ڈال کر کوڑے کرکٹ کے اوپر ہی شیڈ کی تعمیر اور دیواروں کی تعمیر شروع کردی دودوفٹ چاردیواری کی بنیادیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو اٹھائے بغیر اور شیڈ کی مکمل تعمیر کی بجائے چندآہنی سریے لگا کر 22لاکھ 40ہزار روپے کی رقم خوردبرد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ خطیر رقم جاری ہونے کے باوجود ماڈل بازار کی تعمیر بند ہوگئی سماجی فلاحی حلقوںنے کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر وں پر ماڈل بازار کی تعمیر کو روکتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو روکا جائے ماڈل بازار کی 22لاکھ 40ہزار روپے روپے سے جلد تعمیر کرواکر عوامی مفاد کے پیش نظر کھولا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کے علاوہ نہروں

پیرمحل ( نامہ نگار ) سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کے علاوہ نہروں ، دریائوں کے پلوں ، حفاظتی بندوں اور سڑکوں کی تعمیرومرمت کا بھی جلد آغاز کردیا جائے گا پاکستان کی تاریخ میں 1949اور 1972کے تباہ کن سیلاب کے بعد موجود ہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے ۔ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور املاک دریا برد ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے جس کا ازالہ کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن میں شب و روز مصروف ہے ۔سیلاب متاثرین کے جانی و مالی نقصانات کے فوری ازالہ کے لیے تخمیہ جات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کے مکمل اخراج اور آخری گھر کے تعمیر تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورہ کے دوران تحصیل پیرمحل ،سندھیلیانوالی کے قریب موضع مائی صفوراں فلڈ ریلیف کیمپ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت ، وزراء اور منتخب عوامی نمائندے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد ، خدمت و دلجوئی کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں اور انہیں فلڈ ریلیف کیمپوں میں بہترین رہائشی و غذائی سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہیڈ سدھنائی بند کی پختگی اور سڑک کی تعمیر کے کام کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا۔قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات ،ریلیف آپریشن ،امدادی سرگرمیوں اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں کل آٹھ فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں جہاں سیلاب زدگا ن کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار شدہ تین وقت کا معیاری کھانافراہم کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور،ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ،ایم پی اے میاں محمد رفیق ،ڈی پی او ڈاکٹر محمد شہزاد آصف ،ڈی ایم او آصف علی ڈوگر ،اے سی پیرمحل حافظ نجیب احمدسمیت تمام ضلعی و صوبائی محکموں کے انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اہلیان علاقہ کے پر زور اصرار پر سندھیلیانوالی سے عبد الحکیم کے درمیان سکول کی فوراً تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پراللہ کے فضل و کرم سے پچھلے سال کی نسبت کم نقصان ہوا ہے مگرآخری سیلاب متاثرہ شخص کو معاوضہ کی ادائیگی تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو فراہم کیے جانے والے کھانا میں مرغی یا بکرے کا گوشت شامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کی تمام بنیادی ضرورتوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے نیز انہیں سالن میں گوشت بھی فراہم کیاجائے ۔ایم این اے چوہدری اسدالرحمن اور ایم پی اے محمد رفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو آئندہ سیلاب سے بچائو ،کم سے کم نقصانات اور بہتر طور پر نمٹنے کیلئے تجاویزبھی پیش کیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جلدعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کی عوام کی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے سول ہسپتال پیرمحل میں بجٹ نہ لیڈی ڈاکٹر ہسپتال
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی عوام کی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے سول ہسپتال پیرمحل میں بجٹ نہ لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کا عملہ ومکین سخت مسائل کا شکار سول ہسپتال پیرمحل کو تحصیل ہسپتال کا درجہ دیے جانے کے بعد ڈپٹی سپرنڈنٹ تعینات کرنے کے باوجود سول ہسپتال کا بجٹ ایک عام دیہات میں بنائی ضلعی ڈسپنسری سے بھی کم فی الفور تحصیل ہسپتال کا بجٹ اور سرجن ڈاکٹر ، لیڈی تعینات کیے جائیں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود فنڈ میں اضافہ ہونے سمیت تحصیل سطح پر ڈاکٹر ز اور ڈسپنسر ز اور دیگر عملہ تعینات کیاجانا تھا مگر بجائے اس کا فنڈ بڑھایاجاتا پیرمحل سول ہسپتال کا بجٹ ایک عام دیہات میں بنائی ضلعی ڈسپنسری سے بھی کم ہے تحصیل ہیڈکوآرٹر کا درجہ ملنے کے بعد پہلے سے موجو د آرایچ سی کا عملہ جو کہ سات ڈسپنسروں پر مشتمل تھا اب تین ڈسپنسر کام کررہے ہیں جن کے ذمہ ٹی بی ڈاٹس پروگرام سمیت پولیو ، ایمرجنسی ڈیوٹی ، اورآئوٹ ڈور مریض جن کی تعداد ہزاروں تک روزانہ ہوتی ہے کا کام مکمل کرنا ہوتا ہے لیڈی ڈاکٹر صائمہ جاوید کے معطل ہونے کے بعد فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع اہم ہسپتال میں فی الفور لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کیاجانا چاہیے تھا مگر دوہفتے گذرنے کے باوجود نہ تو لیڈی ڈاکٹر تعینات کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا اضافی بجٹ دیا گیا بلکہ ڈپٹی سپرنڈنٹ کو تعینات کردیا گیا جس کے لیے کسی قسم کی رہائش یا اضافی بجٹ مہیا نہ کیا گیا تحصیل ہسپتال پیرمحل میں ایمرجنسی کے ماہر ڈاکٹر مختار احمد وصلی سینئر میڈیکل آفیسر تعینات ہے جو ذاتی کاوش سے ہر آنے والی ایمرجنسی کو ریفرکرنے کی بجائے مقامی سطح پر علاج معالجہ کی بہترین سہولت مہیاکرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر محدود وسائل ان کے فرائض میں آڑے آرہے ہیں تحصیل ہسپتال پیرمحل جس کو تھانہ پیرمحل ، تھانہ اروتی کے سینکڑوں دیہات کے لاکھوں مکین لڑائی جھگڑوں میں زخمی ہونے والی خواتین کا میڈیکل لیگل اور علاج معالجہ 60سے 70کلومیٹر کا سفر طے کرکے تحصیل ہیڈکوآرٹر کمالیہ سے کروانے پرمجبور ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور تحصیل ہسپتال پیرمحل کو بجٹ فراہم کرنے اور لیڈی ڈاکٹر کی فی الفور تعیناتی سمیت عملہ کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے

News

News

News

News