بلاول بیٹے ابھی تم چھوٹے ہو، ابو کو بلاؤ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے اپنے خطاب نے دوران کہا کہ والد سے جو بات کہنے کی ہمت نہیں ہوتی، بیٹے کو آگے کر دیتے ہیں۔ الطاف حسین کی تقریر کے دوران ہی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا۔

مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں۔ بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ پر الطاف حسین نے کہا کہ ابھی سمجھایا تھا، ابھی چھوٹے ہو، ابو کو بلاؤ۔ الطاف حسین نے کہا کہ چھوٹے میاں نے لندن سے تعلیم حاصل کی۔ کیا انہیں بلدیاتی انتخابات کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے۔