سوئس ائیرلائنز کا پاکستان میں دوبارہ آپریشن شروع کرنے پرغور

Swiss Airlines

Swiss Airlines

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل امل وس نے کہا ہے کہ سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز سمیت کئی کمپنیاں پاکستان میں اپنا آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر غور کررہی ہیں جبکہ سوئس بزنس کونسل نے بھی کراچی میں ٹریڈ شو منعقد کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کی تجارتی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

سوئس قونصلیٹ جنرل کے ہیڈآف کمرشل سیکشن جارڈن جیمز ڈن اور کمرشل آفیسر اجوت ارسلان خان بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب محمد الیاس غوری نے وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔