پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شکیل اوج فقہ و تفسیر قرآن کے مایہ ناز استاد تھے

Hafiz Mohammad Shakeel

Hafiz Mohammad Shakeel

کراچی (جیوڈیسک) پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شکیل اوج جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی میں فقہ و تفسیر قرآن کریم کے مایہ ناز استاد تھے ان کے بارے میں مزید بتارہی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شکیل اوج یکم جنوری 1960 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

سن 2000ء میں ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (Ph.D)کی سند جامعہ کراچی سے حاصل کی۔ اب تک ان کے لا تعداد مقالے‘ مضامین اور تحریریں اخبارات و رسائل کی زینت بن چکے ہیں۔ ان کی زیر نگرانی کئی طالب علم ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ Translation of Holy Quran کا ترجمہ بھی ڈاکٹر صاحب کی خاص

تصنیف ہے۔ ڈاکٹر شکیل جامعہ کراچی کے فیکلٹی کلیہ معارفِ اسلامیہ کے رئیس (ڈین) تھے۔ سیرت چیئر، جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر شپ بھی انہی کے حصے میں تھی۔ ڈاکٹر شکیل تحریر اور تدوین کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز پر اسلامی معلومات کے پروگرامز بھی کرتے رہے۔

اسلامی معلومات کا ذخیرہ بکھیرتے رہنا پوری زندگی ڈاکٹر شکیل اوج کا وتیرہ رہا، اسی لئے وہ اپنے طلبا و طالبات کے علاوہ عام لوگوں میں بھی کافی مقبول تھے۔ ڈاکٹر شکیل نے لا تعداد ایوارڈز‘ شیلڈزاور گولڈ میڈل حاصل کئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج صاحب علوم تفسیر قرآن میں تحقیق و تصنیف کے حوالے سے معروف نام تھا جسے آج ملک دشمن عزائم رکھنے والوں نے ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا۔