مایہ ناز اداکارہ شبانہ اعظمی آج 64 برس کی ہو گئیں

Shabana Azmi

Shabana Azmi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ شبانہ اعظمی نے زندگی کی چونسٹھ بہاریں دیکھ لیں،آج ان کی سالگرہ کے حوالے سے تقریبات ہو رہی ہیں، آرٹ موویز سے لیکر کمرشل فلموں تک اداکاری کے جوہر دکھانے والی شبانہ اعظمی آج چونسٹھویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

شبانہ اعظمی نے بھارت کے مشہور شاعر کیفی اعظمی کے گھر میں اٹھارہ ستمبر انیس سو پچاس کو آنکھ کھولی، شبانہ اعظمی نے فلمی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا،اور فلم کا آغاز انیس سو ایکہتر میں فلم فاصلہ سے کیا۔

ارتھ، گاڈ مدر، تھوڑی سی بیوفائی، معصوم، منڈی، امرا کبر انتھونی، بھاونا، لباس، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے سمیت ایک سو بیس سے زائد فلموں میں کام کر کے اپنا لوہا منوایا، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو پدما شری سمیت کئی فلمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شبانہ اعظمی نا صرف ایک سماجی کارکن اور اقوام متحدہ کی بہبود آبادی کی تنظیم کی خیر سگالی سفیر ہیں، بلکہ بھارتی پارلیمنٹ کی رکن بھی ہے، شبانہ اعظمی نے کئی اہم فلموں میں کام کرکے فلمی دنیا میں نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔