عوامی تحریک کے 110 کارکنان ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

Adiala Jail

Adiala Jail

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عوامی تحریک کے ایک سودس کارکنوں کوچودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوا دیا۔جہلم میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عبدالقیوم نے عوامی تحریک کے کارکنوں کے پتھراوٴ سے جاں بحق ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عوامی تحریک کے ایک سودس کارکنوں کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت دو اکتوبر کو ہوگی۔ ملزمان پرجہلم میں تھانہ جلانے اور پولیس اہلکاروں سے ہتھیارچھیننے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ تیرہ اگست کو پنڈ داد نخان کے قریب انٹرچینج پر پتھراوٴ کیا تھا۔ پتھراوٴ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔