حکومت نے بجلی کے بلوں میں نئے اضافی ٹیکس عائد کر دیئے

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کر دی۔

حکومت نے بجلی کے بلوں میں مزید ٹیکس عائد کردیئے ہیں جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے صارفین پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت 20 ہزار روپے سے زائد کی بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین سے 5 سے 7 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا جب کہ ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اضافی ٹیکسوں کے ساتھ بل صارفین کو بھجوادیئے گئے ہیں جب کہ ٹیکسز کی مد میں عوام سے وصول کیا جانے والا اضافی بل ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔