نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ایسی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے جو ملک کے خلابازوں کو ایک بار پھر خلا میں لے جاسکیں گی۔ ناسا بوئنگ اور سپیس ایکس کو فنڈز فراہم کریگی تاکہ یہ کمپنیاں نئی خلائی گاڑیاں تیار کر سکیں۔
یہ گاڑیاں 2017تک پرواز کیلئے تیار ہونگی۔ امریکہ 2011میں اپنی خلائی گاڑیوں کو ریٹائرڈ کرنے کے بعد خلائی سٹیشن پر جانے کیلئے روسی خلائی کمپنی کی مدد حاصل کر رہا ہے۔