ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے دو پرانے سیاسی حریف ایک مرتبہ پھر خم ٹھونک کر ایک دوسرے کے مقابلے پر آ گئے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاوید ہاشمی کو طعنہ دیا ہے کہ حلقہ این اے 149 پر جاوید ہاشمی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے غیر اعلانی امیدوار ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود اپنے گھر کے ترجمان بنیں، ساری دنیا کے ترجمان نہ بنیں۔