پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سیون میں ایف سی اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ساجد اللہ نامی نوجوان طالب علم جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اشارے پرنہ رکنے پر ایف سی اہلکار نے گاڑی میں سوار نوجوان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق طالب علم کے بھائی عابداللہ کا کہنا ہے کہ ساجداللہ پشاور یونیورسٹی کے فائنل ایئر کا طالبعلم تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ حیات آباد تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے جبکہ ایف سی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عابداللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ سے لگتاہے کہ ایف سی اہلکار میرے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔