بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں چارلی کے کردار میں ایک بار پھر ’سِکس پیک‘ دکھائیں گے۔ اس فلم میں پہلی بار اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ووان شاہ بھی نظر آئیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے لیے انھوں نے کیا کچھ کیا، کچھ کھانا پینا چھوڑا یا جم میں کتنے گھنٹے گزارے، تو ان کا کہنا تھا کہ میری فزیک ایسی ہی ہے، میں ایسا ہی ہوں، میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے بہت محنت کی، رات بھر یا دن بھر میں جِم میں ہی رہا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں فِٹ رہنا پسند کرتا ہوں اور مجھے کھیلنے کا بڑا شوق ہے، سچ کہوں تو مجھے بہت شرم آتی ہے جب بھی کوئی مجھ سے ایسے پوچھتا ہے۔
شاہ رخ کا خیال ہے کہ اداکاروں کو سال میں ایک ہی فلم کرنی چاہیے۔ کہتے ہیں میں بہت ساری فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور فلموں کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں ، لیکن سچ کہوں تو میں ایسا بالکل نہیں کر پاتا۔