ورلڈ کپ ٹرافی کیلئے بھی غیر ملکی ٹیم جیسی سیکیورٹی

World Cup Trophy

World Cup Trophy

کراچی (جیوڈیسک) پی سی بی نے ٹرافی کی آمد سے قبل ہی سخت ترین حفاظتی انتظامات کا منصوبہ بنا لیا تھا، اسے ویسی ہی سیکیورٹی فراہم کی گئی جو کسی غیر ملکی ٹیم کو ملتی۔

بڑے باکس میں کپڑے میں حفاظت سے لپیٹ کر رکھی ٹرافی کو کئی گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ مختلف مقامات پر لے جایا گیا، اس دوران ٹریفک پولیس، پولیس اور پی سی بی کی اپنی سیکیورٹی ٹیم ساتھ ہوتی۔

کراچی میں مزار قائد پر ٹرافی کو شائقین کا دیدار کرانے کیلیے رکھنے کا کہا گیا، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کئی روز سے مزار قائد عام افراد کیلیے بند تھا، سابق کپتان جاوید میانداد سمیت دیگر شخصیات کو خصوصی اجازت لے کر وہاں لے جایا گیا، اس سے قبل لاہور میں بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

گوکہ ٹرافی کے حوالے سے کسی خاص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی مگر اس کے باوجود کوئی چانس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔