دولت اسلامیہ نے ایک اور برطانوی مغوی کی ویڈیو ریلیز کر دی

British Hostage

British Hostage

دمشق (جیوڈیسک) یہ شخص عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں ہے۔ دولتِ اسلامیہ نے اب تک تین مغویوں کو ہلاک کیا ہے جن میں دو امریکی اور ایک برطانوی شہری تھے اور برطانوی شہری ڈیوڈ ہینز کے قتل کی ویڈیو میں اس نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایک اور برطانوی شہری ایلن ہیننگ کو بھی ہلاک کر دے گی۔

تازہ ترین ویڈیو میں کوئی ہلاکت بھی نہیں دکھائی گئی تاہم برطانوی شہری کو نارنجی لباس میں یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک قیدی ہیں۔ اپنے بیان میں یہ شخص مغربی دنیا سے یہ سوال کرتے دکھائی دیتا ہے کہ اسے اور دیگر افراد کو امریکی اور برطانوی حکومتوں نے کیوں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔”میری بات توجہ سے سنو“ نامی اس ویڈیو میں دولتِ اسلامیہ کا کوئی شدت پسند بھی سامنے نہیں آیا۔

نئی ویڈیو برطانوی شہری ڈیوڈ ہینز کی ہلاکت کی ویڈیو کے اجرا کے تقریباً ایک ہفتے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں کہا گیا تھا کہ لڑائی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔