راول پنڈی (جیوڈیسک) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرراول پنڈی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔ اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔
ڈی سی او راول پنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق ضلع بھر میں 48 گھنٹوں کے لیے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ راول پنڈی ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ دہشت گردی کے خطرات کے باعث نافذ کیا گیا۔
دفعہ 144 کے نفاذ سے ضلع بھر میں 4 یا زائد افراد کے اجتماع، اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کےا ستعمال پر بھی پابندی ہو گی۔