امریکا : ٹیکساس میں طوفانی بارش، نظام زندگی درہم برہم

Texas Rain

Texas Rain

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش نے ہلچل مچا دی۔ زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلسل ہونے والی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ جبکہ سیاحت کیلئے آنے والے سیاح پناہ گاہوں میں پناہ لینے کیلئے مجبور ہو گئے۔

مسلسل طوفانی بارشوں سے کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تیز بارشوں سے سڑکوں پر پانی بھر گیا اور پارکنگ ایریا تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔مسلسل بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔