چین کی ٹینس اسٹار لی نا کا ریٹائر منٹ کا اعلان

Li Na

Li Na

نیو یارک (جیوڈیسک) گرین سلیم کا سنگلز ٹائٹل جیتنے والی ایشیا کی پہلی خاتون ٹینس اسٹارچین کی لی نا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔دوگرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی چین کی بتیس سالہ ٹینس اسٹارلی نا نے انجریزسے تنگ آکر کھیل کو خیر باد کہہ دیا۔

لی نا کا کہنا ہے کہ مستقل انجریز کے باعث ان کیلئے کھیل جاری رکھنا ممکن نہیں، ان کیگھٹنے کے چار آپریشنز ہو چکے ہیں اوراب وہ ٹاپ لیول پر پرفارم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ عالمی نمبرچھ لی نا نے دوہزارگیارہ میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا جبکہ رواں سال آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ لی نا گرینڈ سلیم کا سنگلزٹائٹل جیتنے والی پہلی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔

جون میں ومبلڈن کے تیسرے راوٴنڈ میں شکست کے بعد لی نا نے کورٹ میں قدم نہیں رکھا۔ انہوں نے جولائی میں اپنے گھٹنے کی سرجری کروائی تھی۔