داعش کا مغویوں کے گلے کاٹنا خلاف اسلام ہے : ایرانی صدر

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے داعش کی جانب سے اغوا کئے گئے افراد کے گلے کاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل خلاف اسلام ہے۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ اسلام کی رو سے ایک بیگناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ کسی بیگناہ کا سر قلم کرنا ذمہ داروں کیلئے شرم کی بات اور انسانیت کیلئے غم اور تشویش کی بات ہے ۔صدر روحانی نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ امریکہ نے داعش سے نمٹنے کیلئے زمین پر فوجیں اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر روحانی اگلے ہفتے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک جانیوالے ہیں۔