خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ سے 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کاتعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔ تحصیل باڑاکے علاقہ یوسف تالاب میں کالعدم لشکر اسلام کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا۔
جب وہ اپنے ٹھکانے سے نکل کر نامعلوم مقام کی طرف جارہی تھی، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا، جس سے 4 دہشت گرد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ سے دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔