اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، اگر پولیس نے کارکنوں کو تنگ کیا تو ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا عدالت نے احکامات جاری کردیئے کہ دھرنے میں آنے اور جانے والے کارکنوں کو تنگ نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کی ہمدردیوں کا امتحان ہم نہیں حکومت لے رہی ہے۔
اگر ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے جائیں تو فوری دھرنا ختم کردیں گے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔۔ ہمارا پرامن دھرنا مطالبات تسلیم کی منظوری تک جاری رہے گا۔