آزادی دھرنا ذاتی اقتدار یا مفادات کیلئے نہیں، پی ٹی آئی

PTI

PTI

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ راشد حفیظ ، ضلعی میڈیا کو آرڈینیٹر ساجد علی قریشی اور سٹی سیکرٹری اطلاعات اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا آزادی دھرنا ذاتی اقتدار یا مفادات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 68 سال سے دو خاندانوں اور آمریتوں میں جکڑی ہوئی قوم کو حقیقی جمہوری آزادی دلانے کی تحریک ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

خیبر سے کراچی تک عوام کا شعور بیدار ہو چکا ہے اور آئندہ کسی کو بھی عوام کی مینڈیٹ چرانے کی جرات نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد کے ذریعے حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کر دیں گے۔ گو نواز گو اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے، عوام کا خون چوسنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے شریف خاندان کی بادشاہت کے خاتمے تک تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی۔