تحریک انصاف کے مخالفانہ بیان پر ایم کیوایم آج کراچی میں دھرنا دے گی

Shuja Khush Bakht

Shuja Khush Bakht

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف آج کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی دھرنا د ے گی۔

ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کی رکن اور ایم کیوایم کی رہنما خوش بخت شجاعت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نادر اکمل لغاری اور ڈاکٹر عارف علوی بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے کی مخالفت کھلی دشمنی کا اعلان ہے۔

نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ خوش بخت شجاعت نے کہا کہ ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کے تحت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف سہہ پہر تین بجے کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔