دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد دھڑن تختہ ہوگا: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس شخص کے لئے سزائے موت کا قانون جاری کیا جائے جس نے کسی بھی بیرونی ملک یا ایجنسی سے پیسہ یا فنڈنگ لی ہو۔

34 سال میں میری جماعت نے ایک پیسہ بھی لیا ہو تو سزائے موت کیلئے تیار ہوں۔ کبھی شریعت یا سیاست کے نام پر پیسہ لیا ہو تو بھی پھانسی کیلئے تیار ہوں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا۔

کہ دھرنے نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کر دیا ہے۔ دھرنے سے قوم کو وہ شعور ملا جس سے وہ گزشتہ 65 سال سے محروم تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد حکومت کا دھڑن تختہ ہو گا۔