ٹیکسلا، ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹی جاں بحق

Traffic Accident

Traffic Accident

ٹیکسلا (جیوڈیسک) ٹیکسلا میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ راولپنڈی کا رہائشی محمد عاصم اپنی موٹر سائیکل پر اہلیہ اور بیٹی کو ساتھ لے کر ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈسے گزر رہا تھا کہ وہ لوگ سامنے سے آنے والے ٹرک اور ٹرالر کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں محمد عاصم کی اہلیہ عاصمہ بی بی اور بیٹی عروسہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں، محمد عاصم حادثہ میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا جبکہ ٹرک اور ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔

ٹیکسلا پولیس اور ٹریفک وارڈن پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر ورثا کے حوالے کیں جبکہ زخمی محمدعاصم کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک اور ٹرالر قبضہ میں لے کر پولیس چوکی ٹیکسلا میں بند کر دیئے اور ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔