لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کی آمد جاری ہے دوسری طرف شہر یو ں نے بھی خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شاہ پور کانجراں مویشی منڈ ی میں 27 من کی گائے ببلی نے دھو م مچا دی ہے جسے دیکھنے کے لئے عوام کا رش لگا رہتا ہے۔ ببلی کے مالک ابراہیم کا کہنا ہے کہ گائے روزانہ 15 لٹر دودھ پیتی ہے، 5 کلو سیب اور 3کلو مر بہ کھاتی ہے۔
بیوپاری عام بکرے کی قیمت 30 ہزار سے 50 ہزار روپے، بیل اورگائے کی قیمت 60 ہزار سے 90 ہزار اور ایک عا م اونٹ کی قیمت 70 ہزار سے ایک لاکھ تک مانگ رہے ہیں۔ شاہ پور کا نجراں مویشی منڈ ی میں بڑ ی تعداد میں جا نور مو جود ہیں، واہگہ ٹاؤن میں قا ئم کی گئی منڈ ی میں بھی جا نورو ں کی آ مد شروع ہو گئی ہے مگر ابھی تک کہیں بھی انتظا مات مکمل نہیں کئے جاسکے، پانی، ٹینٹ، لائٹنگ وغیرہ کا کوئی انتظا م نہیں کیا جاسکا۔