تھانہ سٹی رائیونڈ کے سب انسپکٹر کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج

Raiwind

Raiwind

لاہور (جیوڈیسک) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے رشوت ستانی کے مقدمے میں ملوث تھانہ سٹی رائیونڈ کے سب انسپکٹر نور احمد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ہے جس پر عدالت کے نائب کورٹ نے ملزم کو پکڑ کر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے کہ اس نے فدا حسین نامی شخص سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔