جنوبی کوریا میں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب

Ceremony

Ceremony

اینچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب جنوبی کوریا کے شہر اینچیون میں ہوئی، 45 ممالک کے 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس گیمز میں حصہ لیں گے۔ 17 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ تقریب جنوبی کوریا کے شہر اینچیون میں ہوئی۔

تقریب میں جنوبی کوریا کی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ ایشیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے میں 45 ممالک کے 9 ہزار چار سو سے زیادہ ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔

جو 36 کھیلوں کے 439 ایونٹس میں میڈلز کے لیے مقابلے کریں گے۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم اور مینز ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔