واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی الرٹ، عمارت خالی کرالی گئی

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کی عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی نشاندہی پر سیکیورٹی الرٹ، وائٹ ہاؤس کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے وقت امریکی صدر بارک اوباما موجود نہیں تھے۔ وائٹ ہاؤس عملے اور رپورٹروں کو بھی باہر نکال لیا گیا۔واضح رہے کہ 11 ستمبر کو بھی ایک شخص وائٹ ہاؤس کا جنگلہ پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا تھا۔