امریکا بشارالاسد کے خلاف باغیوں کو اسلحہ اور تربیت دے گا

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے داعش شدت پسندوں کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے سے متعلق بل پر دستخط کر دیے۔ امریکی سینیٹ نے گذشتہ روز متعلقہ قانون کی منظوری دی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج شامی باغیوں کو سعودی عرب میں قائم کیمپس میں تربیت فراہم کرے گی۔ اوباما نے اس سے قبل عراق اور شام میں داعش شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

لیکن امریکی فوج زمینی کارروائیوں کے لیے شامی باغیوں پر انحصار کرے گی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام داعش کے خلاف متحد ہیں۔