سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تاہم مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی سطح 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے گر کر 13 ارب 52 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 85 کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 4 ارب 72 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ ملٹی و بائی لٹرل ذرائع سے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہونے۔

کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 71 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 8 ارب 79 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اس دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔