وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

Nawaz Sharif Chaudhry Nisar Ali Khan

Nawaz Sharif Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ نثار علی خان کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر لائرز ونگ ایڈووکیٹ گوہر سندھو کی جانب سے درج کی گئی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں اہم شخصیات نے اسمبلی فلور پر حقائق کے بر عکس گفتگو کیا اور حقائق کو پوشیدہ رکھا جس سے ایوان کا تقدس مجروح ہوا۔ اس لئے دونوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور دونوں کو نا اہل قرار دیا جائے۔