بلوچستان : ضلع لورالائی کے قریب مشاق طیارہ گر کر تباہ

Balochistan

Balochistan

لورالائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مشاق طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ ضلع لورالائی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

فوری طور پر طیارے کے حادثے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔