پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی آج واہگہ کے راستے بھارت روانگی

Mirza Asif Baig

Mirza Asif Baig

واہگہ (جیوڈیسک) پاکستانی انڈس کمشنر مرزا آصف بیگ کی قیادت میں 3 رکنی وفد مذاکرات کے لئے آج واہگہ کے راستے بھارت جا رہا ہے پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کاوفد بھارت میں 5 روزہ قیام کے دوران پانی کے معاملات پر بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس کمشنر مرزا آصف بیگ اور دیگر اراکین مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے ہائیڈرو منصوبے میار کا دورہ کریں گےاورکشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر بات چیت کریں گے۔

وفد بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کا معاملہ بھی اٹھائے گا، جس کے سبب پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔