مصر: 3 ہزار برس پرانی خاتون کی باقیات برآمد، سر پر بال موجود

Egypt

Egypt

عمرانہ (جیوڈیسک) ان بالوں کی رنگت گرے اور سیاہ ہے۔ ان کو دیکھ کر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اس دور میں شائد لوگ اپنے بال عطیہ کیا کرتے تھے۔ ایسے لگتا ہے کہ اضافی بال لگا کر ان کو اس طرح سیٹ کیا گیا۔

کہ وہ تین ہزار سال کے بعد بھی ضائع نہیں ہوئے اور اصلی حالت میں موجود ہیں۔ اس عورت جاجسم ایک میٹ میں لپیٹا گیا ہے، اور اس کا نام وغیرہ نہیں بتایا گیا۔ ماہرین ارضیات کا خیال ہے کہ اس عورت کے مرنے کے بعد اس کے بالوں کو سٹائل دیا گیا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے۔

کہ اس ہزاروں برس پرانی عورت کے بالوں کا سٹائل آج کے دور جیسا ہے۔اسے دیکھ کر یہ اندازہ بھی ہوا ہے کہ اس شہر کے لوگ چھوٹے بال رکھنے کے عادی تھے، جب کہ بعض کھوپڑیوں کو دیکھ کر یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بالوں کو رنگ بھی کیا کرتے تھے۔