انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز کے ابتدائی روز اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے فرحان محبوب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپئن قومی ہاکی ٹیم آج سری لنکا سے ٹکرائے گی۔
سترہویں ایشین گیمز کے مینز سنگلز اسکواش ایونٹ کے ناک آوٴٹ مرحلے میں فرحان محبوب نے اردن کے محمد خلیل کوتین ایک سے شکست دیتے ہوئے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔
ابتدائی روز پاکستانی ایتھلیٹس والی بال، روئنگ اور شوٹنگ ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔والی بال ایونٹ کے گروپ بی کے میچ میں کویت نے پاکستان کو باآسانی تین صفر سے پچھاڑ دیا۔
سنگل اسکل روئنگ ہیٹ 2 میں عبدالرحمن پانچ روئرز میں چوتھے نمبر پر رہے۔دس میٹرائیرپسٹل شوٹنگ میں مہوش خان باون شوٹرز میں سینتیسویں نمبرپر رہیں۔ٹریم مینز کوالی فیکیشن میں چھیالیس ایتھلیٹس میں فخرالاسلام کا چبھیسویں، عثمان چاندکا ستائیسویں اور عامراقبال کا چونتیسویں نمبررہا۔جبکہ پچاس میٹرپسٹل کوالیفیکیشن میں کلیم خان بتیسویں اور عزیراحمد چالیسویں نمبر پر رہے۔