الیانا ڈی کروز کو شاہ رخ کیساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا

Ileana D Cruz

Ileana D Cruz

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کو شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا،، فلم فین میں دونوں پہلی بار جلوہ گر ہونگے، بالی ووڈ میں کئی نئی اداکارائیں شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں اداکاری کرکے ہٹ ہو گئیں ،، اور اب یہی موقع مل رہا ہے۔

فلم برفی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی الیانا ڈی کروز کو، یش راج بینر تلے بننے والی فلم فین میں الیانا کو شاہ رخ خان کے ہمراہ کاسٹ کر لیا گیا۔

الیانا ڈی کروز پہلی بار بالی ووڈ میں کسی خان کے ساتھ جلوہ گرہونگی ،، اس سے پہلے الیانا نے رنبیر کپور اور ورون دھون کیساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم فین آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔