پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے، تعداد 166 ہو گئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے۔ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد ایک سو چھیاسٹھ ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کیمطابق خیبرایجنسی کی سولہ ماہ کی سلمی اور پشاور کی آٹھ ماہ کی حبیبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سلمی کو ایک بار بھی پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلاوائے گئے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی کے علاقے غریب ایباد ٹاوٴن فور کے رہائشی والدین نے اپنی بیٹی حبیبہ کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔۔

دونئے کیسز کے بعد رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسز کی تعداد ایک سو چھیاسٹھ ہو گئی ہے۔ اب تک فاٹا میں ایک سوانیس، خیبرپختونخوا اٹھائیس، سندھ چودہ، پنجاب دو اور بلوچستان میں تین پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔