ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-14 سے ہرا دیا

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 14 صفر سے ہرا دیا۔پاکستان نے 7 فیلڈ گول کیے، 7 گول پنالٹی کارنرز پر بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عمر بھٹہ نے چار چار گول کئے۔

اسکواش میں پاکستان کی ماریہ طور کوارٹر فائنل اور فرحان محبوب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ چین کے شہر انچیون میں سترہویں ایشین گیمز کے مینز ٹینس ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے قطر کو تین صفر سے ہرادیا،ویمنز سنگلز میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

اسکواش کے خواتین سنگلز میں پاکستان کی ماریہ طور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔انہوں نے چین کی لی ڈونگ چن کو شکست دی جبکہ مقدس اشرف جاپانی کھلاڑی سے ہار گئیں۔اسکواش کے مینز سنگلز میں پاکستان کے فرحان محبوب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

فرحان نے اردن کے السراج محمد خلیل کو شکست دی۔مینز والی بال میں پاکستانی ٹیم کو کویت نے تین صفر سے ہرادیا۔دیگر مقابلوں میں مردوں کے شوٹنگ ایونٹ میں بھارت کے جیتو رائے نے طلائی تمغہ جیت لیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے کلیم خان 32ویں اور محمد زبیر 40 ویں نمبر پر رہے۔

ویمنز مقابلوں میں چین کی زنگ مینگیوآن نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تائیوان نے سلور میڈل جبکہ منگولیا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔