2100 ءکے آخر تک دنیا کی آبادی 11 ارب تک پہنچ جائیگی : اقوام متحدہ

 United Nations

United Nations

واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2100ء کے آخر تک دنیا کی آبادی بڑھ کر11 ارب تک پہنچ جائیگی۔ آبادی میں اتنے بڑے پیمانے پر اضافے سے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض اور غربت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔ 2050 ء تک ایشیا کی آبادی 5 ارب ہو جائیگی تا ہم اسکے بعد ایشیا کی آبادی میں بتدریج کمی شروع ہو جائیگی۔

تحقیقاتی رپورٹ کیمطابق بر اعظم افریقہ اس وقت آبادی میں اضافے میں سرفہرست ہے جہاں اکیسویں صدی کے آخر تک آبادی ایک ارب سے سے بڑھ کر چار ارب تک پہنچ جائیگی۔اس کی بڑی وجہ سب ۔صحارن افریقہ میں توقعات کے مطابق پیدائش کی شرح میں اضافہ ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ریفٹری کا کہنا ہے کہ اس بات کے 80فیصد مواقع ہیں کہ صدی کے اختتام تک افریقہ کی آبادی 3.5ارب سے بڑھ کر 5.1ارب تک پہنچ جائیگی۔ جبکہ شمالی امریکہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور غرب الہند کے ہر ایک خطے میں آبادی ایک، ایک ارب کی سطح پر برقرار رہے گی۔