پنجاب: تعلیم کیلئے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Punjab

Punjab

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں میڈیکل اور انجینرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلٰٰی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

لاہور بورڈ میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی زیرصدارت انٹری ٹیسٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرز نے انٹری ٹیسٹ سے متعلق سفارشات پیش کیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کے بیشتر طلبہ انٹری ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل نہیں کر پاتے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے آئندہ میڈیکل اور انجئیرنگ کی تعلیم کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حتمی منظوری کے لے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔