ایم کیو ایم اپنی خواہش پر سندھ حکومت میں شامل ہوئی تھی، منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

خیرپور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق حکومت میں شامل ہوئی تھی۔

وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی اور عام انتخابات 2016 میں ہوں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 2015 میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق حکومت میں شامل ہوئی تھی جبکہ سندھ کی تقسیم کرنے کی باتوں سے صوبے کے لوگوں میں نفرتیں پھیلیں گے۔