نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، بنیادی شرح سود 10 فیصد پر برقرار

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےآیندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی مانٹری پالیسی کے اعلان کے مطابق بنیادی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہو ئے بنیادی شرح سود کو 10 فیصد پر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مالی خسارہ کم رکھنے کیلئے ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں جس کے تحت دو مہ کےلئے بنیادی شرح سود کو 10 فیصد پر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے نومبر 2013 سے شرح سود کو 10 فیصد پر مستحکم رکھا ہوا ہےاور گزشتہ چھ مانیٹری پالیسی سے شرح سود کو 10 فیصد پر رکھا ہوا ہے۔